اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت خارجہ عراق کیلئے تین ارب ڈالر کے ٹینک و بکتربندگاڑیوں کی فروخت کیلئے رضامند ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کی دفاعی سیکیورٹی تعاون کی ایجنسی نے جمعے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے عراق کیلئے دو ارب چالیس کروڑ ڈالر کے ٹینک و بکتربندگاڑیوں کی فروخت کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔اس ایجنسی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی وزارت خارجہ نے اسی طرح ستّاون کروڑ نوّے لاکھ ڈالر کے، ان جنگی ساز و سامان سے متعلق آلات کی فروخت کیلئے بھی اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ عراقی حکام نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کے فوجی، دہشتگردوں کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کی خود توانائی رکھتے ہیں تاہم انھیں مسلّح کئے جانے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲